حکومت نے پہلی مرتبہ خواجہ سرائوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر وچیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری

ہفتہ 3 دسمبر 2022 18:25

حکومت نے پہلی مرتبہ خواجہ سرائوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن شازیہ مری نے کہا ہے حکومت نے پہلی مرتبہ خواجہ سرائوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہفتہ کو جاری ویڈیو بیان میں وفاقی وزیروچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت خواجہ سرائوں کے رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ نادرا سے بطور خواجہ سراء شناختی کارڈ میں اپنا اندراج کرائیں اور اپنے متعلقہ تحصیل میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر میں سروے میں بھی اپنااندراج کروائیں۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کامیاب اندراج پر درخواست گزار خواجہ سرا کو 8171 کے نمبر سے میسیج آئے گا اور ان کو سہ ماہی 7 ہزار روپے ملیں گے۔شازیہ مری نے کہا کہ خواجہ سرا بھی ہماری طرح ہی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی دیکھ بھال حکومت کا فرض ہے۔

متعلقہ عنوان :