Live Updates

عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، اعظم نذیر تارڑ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 19:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کچھ نہیں کرنا، نہ اسمبلی توڑنی ہے، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، وہ پونے چار سال وزیرِ اعظم رہے کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم آئینی تقرری پر مشاورت نہیں کی، اب انہوں نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات