مفتی محمدفیض کی فوج کے نئے سپہ سالار کامنصب سنبھالنے پر جنرل سید عاصم منیر کومبارکباد د

پاک فوج کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا تشویشناک ہے،امیرجماعت غوثیہ انٹرنیشنل

ہفتہ 3 دسمبر 2022 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) جماعت غوثیہ انٹرنیشنل کے امیر مفتی محمدفیض احمدقادری نے فوج کے نئے سپہ سالار کامنصب سنبھالنے پر جنرل سید عاصم منیر کومبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ مضبوط ہی فوج مضبوط پاکستان کی ضامن ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ فوج ریاست کی طاقت کا مظہر ہوتی ہے،دشمن ہماری فوج کو کمزور کرنے کی کوشش کرتارہا ہے لیکن ہرمرتبہ سے ناکامی کا منہ دیکھناپڑاہے،آج بھی چند مفاد پرست اپنی ہی افواج پاکستان کے خلاف سازشوں کا حصہ بن کر دشمنوں کے آلہ کاربنے ہوئے ہیں ، پاک فوج کے خلاف جس قسم کا زہریلا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے وہ ہر محب وطن کیلئے اذیت اورتکلیف کا باعث ہے۔

انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم کواپنے محافظوں پرفخر ہے جو سرحدوں کی حفاظت اورمادروطن کے دفاع میں مصروف عمل ہیں،کسی کوفوج کا ادارہ بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قوم اپنے وہ تمام وسائل بروئے کارلائے جس سے فوج مزید مضبوط ہو۔دنیا میں کوئی مثال ایسی نہیں ملتی کہ کسی ریاست نے بغیرمضبوط فوج کے اپنی حاکمیت قائم رکھی ہو یا اپنی قوم کا تحفظ کیا ہو، سلامتی اور دفاع کیلئے مضبوط اورمنظم فوج کا وجود لازم ہے۔

عراق، شام،مصر، لیبیا، کویت، یمن، لبنان، صومالیہ، فلسطین اور افغانستان میں جو کچھ ہوا وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ان ممالک کے پاس دفاع کیلئے مضبوط افواج نہ تھیں۔عراق تیل کی دولت سے خوشحال مگر کمزوردفاعی صلاحیت تھی،اگر عراق کے پاس مضبوط فوج اورایٹمی قوت ہوتی تواسرائیل کبھی اس پرحملہ آور نہ ہوتا، امریکہ اوراس کے اتحادی عراق کو تباہ اور صدر صدام حسین کوپھانسی دینے کی جرأت نہ کرتے۔

کویت، قذافی اور لیبیا کا حشر ایک تلخ تاریخ ہے،دنیا کااصول ہے کہ طاقت کو صرف طاقت ہی روکتی ہے، جن ملکوں کے پاس مضبوط فوجی دفاعی نظام نہیں ہوتے ان کا حال عراق، شام، مصر، لیبیا،کویت،یمن، لبنان، صومالیہ، فلسطین اورافغانستان جیسا ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان حالات میں فوجی قیادت نے ملک کے داخلی اور خارجی امور، امن وامان کی بحالی اورمعاشی حالات کی بہتری کیلئے دہشتگردی، انتہاپسندی اوربھارت و اسرائیل سمیت تمام دشمن قوتوں کے ایجنٹوں کو ختم کرنے کیلئے بھرپور کام کیا۔ضرورت ہے کہ سیاسی اور انتظامی قوتیں اداروں کومضبوط بنائیں، مضبوط ادارے، ترقی اوروطن کی خوشحالی،امن کیلئے مضبوط دفاع ناگزیر ہے۔