گلو بل چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کے ٹکر سے نوجوان جاں بحق

ہفتہ 3 دسمبر 2022 21:40

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) گلو بل چوک کے قریب نامعلوم گاڑی کے ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لب مہران گلوبل چوک کے قریب ایک نامعلوم تیز رفتار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی اور ڈرائیور کار لیکر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا کار کی ٹکر کے نتیجے میں بچل شاہ سکھر کا رہائشی موٹرسائیکل سوار علی رضا میرانی موقع پر ہی جانبحق ہوگیا ،موٹر سائیکل و ہفتہ قبل نوجوان کی شادی ہوئی تھی نوجوان کی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔