Live Updates

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، پارٹی پشیمان ہے ،اسد قیصر

جنرل باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں تھا، تمام جماعتوں کا تھا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، یہ نہیں کہتے کہ پہلے انتخابات کی تاریخ دیں، مذاکرات میں انتخابات ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے، انٹرویو

ہفتہ 3 دسمبر 2022 21:43

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 2019 میں توسیع دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیدیا۔ایک انٹرویومیں اسد قیصر نے سابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتے بعد کہا کہ پی ٹی آئی سابق آرمی چیف جنرل (ریٹائرڈ)قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے پر پشیمان ہے۔

ایک انٹرویومیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمنٹ کا قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ غلط تھا، یہ چیزیں کسی شخصیت کیلئے نہیں ہوتیں۔اسد قیصر نے کہاکہ جنرل (ر)قمر جاوید باوجوہ کو توسیع دینے پر سب پشیمان ہیں کہ ہم نے غلطی کی ہے۔ان سے سوال پوچھا گیا کہ توسیع کا فیصلہ کیوں کیا جس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ کیوں اور کیسے کیا لیکن جیسے بھی کیا غلطی کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ صرف پی ٹی آئی کا نہیں تھا، توسیع دینے کا فیصلہ تمام جماعتوں کا تھا۔عمران خان کی جانب سے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیش کش کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ پہلے انتخابات کی تاریخ دیں، مذاکرات میں انتخابات ایجنڈے میں شامل ہونا چاہیے۔فیصل واڈا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ فیصل واڈا کو صرف عمران خان کی کرسی پر نہیں بٹھایا، باقی سب کچھ دیا۔انہوںنے کہاکہ فیصل واڈا نے بڑا ظلم کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات