Live Updates

ٹوئٹر پر فحاشی کی دلالی نامنظور مسلسل دو روز سے ٹاپ ٹرینڈ ،تین لاکھ سے زائد صارفین کا ٹویٹ اورری ٹویٹ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:44

کراچی / اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فحاشی کی دلالی نامنظور مسلسل دو روز سے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے،تین لاکھ سے زائد صارفین ٹویٹ،ری ٹویٹ کر چکے ہیں، یہ ٹرینڈ جے یو آئی سوشل میڈیا ٹیم کی طرف سے چلایا گیا،جس میں ایک سیاسی جماعت کے جلسوں میں غیر اخلاقی تقاریر اور کارکنوں کے اخلاق بافتہ خواہشات و مطالبات کی نشاندھی کی گئی،جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ دنوں ایک سیاسی جماعت کے دھرنوں میں ہونے والی اسلام سے متصادم اور اخلاق باختہ گفتگو کا ذکر سندھ کے عوامی جلسے میں کیا تھا جس پر مخالف سیاسی جماعت پی ٹی آئی کی ایما پر مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی پر مبنی ٹرینڈ چلائے گئے جس کے جواب میں جمعیت علما اسلام کے کارکنان نے مشرقی اقدار کے تحفظ اور فحاشی عریانی کیخلاف ٹرینڈ کا آغاز کیا جو پچھلے چوبیس گھنٹوں سے فہرست میں پہلے نمبر پر ہے ٹرینڈ میں ہونے والی ٹوئٹس کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے میڈیا کوآرڈینیٹر مولانا سمیع الحق سواتی نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام سوشل میڈیا پر فحاشی وعریانی کیخلاف کام کررہی ہے ، سیاسی جماعتیں ملک کی نمائندگی کرتی ہیں اگر وہ اسلام کی اقدار کو کمزور کرنے کی کوشش کریں گی تو ان کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا ۔ مولانا سمیع الحق سواتی نے جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام سیاسی کارکنان کی جانب سے ٹرینڈ کی پذیرائی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا ایمانی فریضہ ہے کہ کہ برائی کو روکیں ۔

سوشل میڈیا کا ماحول مکدر کرنے کی کوشش ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔ واضح رہے کہ " فحاشی کی دلالی نامنظور " کے الفاظ والے میں ٹوئٹر ٹرینڈ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس ہوچکے ہیں اور تاحال مزید بھی جاری ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات