زیارت ، نوجوانوں کو میرٹ پرباعزت روزگار کی فراہمی میرا اولین ترجیح ہے ،حاجی نورمحمد خان دمڑ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:53

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نوجوانوں کو میرٹ پرباعزت روزگار کی فراہمی میرا اولین ترجیح ہے ساڑے چار سالہ دور حکومت میں سینکڑوں نوجوانوں کو میرٹ پر مختلف محکموں میں بلاتصب رنگ ونسل اور سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو سرکاری ملازمتوںپر تعینات کیاگیا ہے،پہلے نوجوان نوکری کی تلاش میں سرگرداں ہوتے تھے لیکن ہمارے دور حکومت میں شکر الحمداللہ نوجوانوں کو انکی دہلز پر ملازمت کے آرڈر مل رہی ہیں موجودہ حکومت نے نوجوانوں پر روزگار کے بند دروازے کھول دئیے ہیںضلع زیارت کے سینکڑوں نوجوانوں کو باعزت روزگار ملنے سے ان میں پائی جانے مایوسیاں ختم ہوگئے ہے ہماری کوشش ہے کہ حلقہ کے ہرگھر میں کم ازکم ایک بیروزگار نوجوان کو ملازمت پر تعینات کرسکوں ان خیالات کااظہار انہوں نے زیارت میں نئی250 بھرتی ہونے والے لیویز اہلکاروں میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا تقریب پہنچنے پر ضلع زیارت کے نوجوانوں ، پارٹی کارکنوں عہدیداروں نے پرتپاک استقبال کیا ان پر گل پاشی کی گئی اور گلدستے پیش کئے تقریب میں ایس پی زیارت اختر اچکزئی، اے ڈی سی سمیع اللہ کاکڑ ، بی اے پی کے مرکزی رہنماء حاجی ملک محمد غوث پانیزئی ،بی اے پی زیارت کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ، نائب صدر نوراللہ جان سارنگزئی ، سمیت بی اے پی زیارت اور سنجاوی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے مزید نوجوانوں کو مختلف محکموں میں میرٹ پر روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہوں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ حلقے کے دونوں اضلاع کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہوںانہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی نوجوانوں پر کوئی احسان نہیں ہے یہ انکا حق تھا جوکہ گزشتہ کئی دیہائیوں سے ضلع زیارت کے اعلیٰ تعلیم یافتہ غریب نوجوانوں کواس حق سے محروم رکھا گیا تھا اورماضی میں یہاں پر حکمرانی کرنے والوں نے صرف اور صرف اقرباپروری ، رشتہ داروں اور اپنے خاندان کے لوگوں کو نوازا لیکن ہمارے دور حکومت میں یہ سلسلہ ختم ہوگیا ہے اور ہرنوجوان کو میرٹ پرروزگار مل رہا ہے ہیں ماضی میں تو ضلع کے نوجوان اتنے مایوس ہوچکے تھے کہ جب کسی محکمے میں خالی اسامیوں کا اشتہار آتا تو کوئی غریب نوجوان اپلائی کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا لیکن ہمارے ساڑے چارسالہ دور حکومت میں جتنے تعیناتیاں ہوئے ہے مختلف محکموں میں ان میں98 فیصد کا تعلق انتہائی غریب گھرانوں سے ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ کے دونوں اضلاع ہرنائی وزیارت کی ترقی وشحالی میری اولین ترجیح ہے انہوں نے نئے تعینات ہونے والے لیویز فورس کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دے کیونکہ لیویز فورس کاشمار صوبے کے بہترین فورس میں ہوتا ہے لیویز فورس زیارت میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی تعیناتی سے ضلع زیارت کے دور دراز علاقوںمیں مزید امن وامان کے قیام میں بہتری آئیگی اور ضلع زیارت جوکہ ایک پر امن ضلع ہے اس کی امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے مزید اقدامات کرینگے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے تحصیل زیارت سے تعلق رکھنے والے لیویز فورس میں تعینات اہلکاروں میں تعیناتی کے آرڈرز کی کاپیاں تقسیم کئے نئے تعینات ہونے والے لیویز فورس کے جوانوں نے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کو تحفے تائف بھی پیش کئے