لاہور، جو شخص کبھی بڑے غرور اور تکبر سے یہ کہا کرتا تھا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہی شخص ہمارے قائد آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے،محمد اشرف بھٹی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جو شخص کبھی بڑے غرور اور تکبر سے یہ کہا کرتا تھا کہ کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہی شخص ہمارے قائد آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے اس شخص کی منفی سیاست کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب اس شخص کی یہ کوشش ہے کہ اس کو پی ڈی ایم کی حکومت سے فیس سیوننگ کا موقع مل جائے اس شخص کو بطور سیاسی کارکن ایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ اب بھی قومی اسمبلی واپس آجائے اور وہاں آکر بات کرے کہ آخر وہ چاہتا کیا ہے مگر یہ بات تو طے ہے کہ دھمکیاں اور مذاکرت کی پیشکش ایک ساتھ نہیں چل سکتے وہ شخص سیاسی انتہا پسندی کو چھوڑ کر واپس قومی اسمبلی آئے پی ڈی ایم اس کو کچھ نہیں کہے گی ویسے بھی اس شخص نے ساری زندگی یوٹرن ہی لیئے ہیں اب اسمبلیوں میں واپس آنے کا بھی یوٹرن لے لے یہی اس کے لیئے بہتر ہو گا۔