تعلیمی اداروں کو پیشہ ور افراد کے علاوہ رہنما بھی پیدا کرنے چاہئیں، پرنسپل کیڈٹ کالج پشین

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) پرنسپل کیڈٹ کالج پشین بریگیڈیئر محمد زعفران راجہ نے کہا کہ پاکستانیوں کا شمار دنیا کے ذہین ترین افراد میں ہوتا ہے اور اگر وہ اس کے ساتھ محنت کا عنصر بھی شامل کرلیں تو پھر انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی، تعلیم صرف ڈگریوں کے حصول نوکریاں حاصل کرنے اور روزی کا ذریعہ نہیں بلکہ ملکی ترقی کا راز بھی ہے اور ملک میں خوشحالی لانے کا سبب بھی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کیڈٹ کالج پشین میں منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بریگیڈیئر محمد زعفران راجہ نے کہا کہ ملک کے اندر ٹیلنٹ کی کمی نہیں آج کا نوجوان ذہین بھی ہے با خبر بھی ہے با صلاحیت بھی ہے ، اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی صلاحیتوں کو تعلیم کے تابع کرنا ہوگا تب جا کر مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور تعلیمی دنیا میں ہم انقلاب برپا کر سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیڈٹ کالج پشین کے طلباء کی صدر مملکت سے ملاقات کروائی ہے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایبٹ آباد سمیت ہیڈ کوارٹر 12ڈویژن مری، ہیکنگ ہیڈ بوائز سکواڈ مری، کراس کنٹری کمپٹیشن، میجر جنرل خالد جاوید ایچ آئی (M) پرو ریکٹر، سمنگلی ایئر بیس، سول ڈیفنس، سول ایوی ایشن اور ہنہ جھیل کوئٹہ کا دورہ کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل میں گھیرے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 60فیصد آبادی 35سال سے کم عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ وطن کے لئے ایک بہت بڑا سرمایہ ہے۔انہوں نے واضح کہ تعلیمی اداروں کو پیشہ ور افراد کے علاوہ رہنما بھی پیدا کرنے چاہئیں۔ بریگیڈیئر محمد زعفران راجہ نے ا علیٰ نتائج حاصل کرنے والے طلباء اور بیسٹ ٹیچرز میں انعامات، نقدی اور شیلڈ تقسیم کیں۔تقریب کے اختتام پر کیڈٹ کالج کے منتظمین کی جانب سے تقریب کے تمام شرکاء کیلئے ریفریش منٹ کا بھی انتظام کیا گیا۔