پشین ، کاریزات برشور ضلع کی اعلان کردہ حیثیت بحال کی جائے بصورت دیگر ہم 7 دسمبر کو ژوب قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کریں گے ،قبائلی عمائدین کا حکومت سے مطالبہ

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:57

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) پشین کے قبائلی عمائدین سردار رشید ناصر، حاجی نظام الدین کاکڑ، بلال خان کاکڑ، ملک شاہجہان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کاریزات برشور ضلع کی اعلان کردہ حیثیت بحال کی جائے بصورت دیگر ہم 7 دسمبر کو ژوب قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

بلال کاکڑ نے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ تسلیم نہ ہوا تو میں کوارڈینیٹر کے عہدے سے مستعفی ہوجاں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں فیصل زمان، حاجی محمد حسن، عطااللہ کاکڑ، عبدالباری کاکڑ، عبدلااحد کاکڑ، محمد دین رودوال سمیت دیگرکے ہمراہ ہفتے کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو روزگار ،انصاف تعلیم اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے نیا ضلع بنایا گیا ضلع پشین پورے بلوچستان میں گنجان آباد ضلع ہے پشین کی آبادی تقریبا صوبے کے تمام ضلعوں سے زیادہ 7 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے ضلع انتظامی ،تعلیمی ،مشکلات سے دوچار تھا کاریزات اور برشور کے عوام نے اپنی ڈھائی لاکھ آبادی اور 5تحصیلات پر مشتمل اولسی کمیٹی نے برشور کاریزات کے نام سے الگ ضلع بنانے کی درخواست دی تھی 2016 میں ایک دفعہ پھر درخواست کے ذریعے حکومت وقت کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی 2018 میں پھر علاقے کے معتبرین نے اس مسئلے کو اٹھایا بحالی کمیٹی الگ ضلع کے لئے پھر درخواست سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کو دی باقاعدہ مراحل سے گزر کر 2021 میں بورڈ آف ریونیو کی کمیٹی نے خانوزئی کا دورہ کیا تھا اسمبلی سے بلوچستان کے لئے 3 ضلعوں کی منظوری دی گئی بد قسمتی سے ضلع برشور کاریزات کے ہیڈ کوارٹر کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان نے باقی 2 ضلعوں کانوٹیفکیشن جاری کیا برشور کاریزات ضلع کے ہیڈ کوارٹر کا تعین کیلئے کمیٹی جس نے خانوزئی کو ہیڈ کوارٹر بنانے کی مکمل سفارش کی وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 21 نومبر 2022 کو ضلع کاریزات برشور کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہیڈ کوارٹر خانوزئی رکھا گیا اور کیمپ آفس برشور رکھا گیا نوٹیفکیشن پر مٹھی بھر افراد نے احتجاج کیا اور وزیر اعلی کو دباو میں لایا گیا وزیر اعلی نے 22 نومبر کو دوسرا نوٹیفکیشن جاری کردیا برشور اور توبہ کی تحصیل کو پشین میں رہنے دیا گیا کاریزات۔

نانا صاحب اور بوستان تحصیل پر مشتمل نیا ضلع کاریزات بنایا گیاوزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے 21 نومبر 2022 کو ضلع کاریزات برشور کا نوٹیفکیشن جاری کردیا29نومبر کو 21اور 22 کو جاری کئے جانے والے دونوں نو ٹیفکیشنز کو کنسل کیا کاریزات برشور ایک نوٹیفکیشن کو بحال کیا جائے ۔ اولسی کمیٹی کے ان مطالبات پر اگر فوری طور پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ہم اپنے مطالبات کے حصول کے لئے 7دسمبر کو کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان کے کوارڈینیٹڑ بلال کاکڑ نے کہا کہ ہم نے ضلع کا نوٹیفکیشن کے ذریعے کروایا تھا اور اس کو احتجاج کے ذریعے ہی ختم کیا گیا ہے ہم اپنے مطالبے کو احتجاج کے ذریعے ہی منوائیں گے اور میں کوارڈینیٹر کے عہدے سے بھی استعفی دے دوں گا کیونکہ میرا جینا مرنا اپنے علاقے کے لوگوں کے ساتھ ہیں میں انہیں تنہا نہیں چھوڑوں گا۔