کوئٹہ ،بلوچستان کے 6اضلاع کی 203یونین کونسلز میں 7روزہ انسداد پولیو مہم آخری روز میں داخل ہوگئی

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) بلوچستان کے 6 اضلاع کی 203 یونین کونسلز میں 7روزہ انسداد پولیو مہم آخری روز میں داخل ہوگئی 7روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے 9 لاکھ 78ہزار کے قریب بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جانے کا ہدف مقرر ہے،کوئٹہ شہر کے شہری علاقوں میں پولیو مہم 5 دن میں مکمل کر لی گئی تھی، 2 روز سے کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں پولیو مہم جاری ہے، پولیو مہم کے دوران 4ہزار 160کے قریب ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور رہی ہیں، مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی گئی ہے، پولیو ورکرز کی سیکورٹی پر بلوچستان لیویز، پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہیں۔

(جاری ہے)

جو پولیو ٹیموں کو فرائض کی بجا آوری کے دوران سیکورٹی پر مامور ہیں۔