کوئٹہ، ایکسین پی ایچ ای قلات اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹینڈر سے نوازرہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں، ٹھیکیداروں کا الزام

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) قلات کے ٹھیکیداروں حبیب اللہ لانگو حاجی محمد ابراہیم مینگل عبدالواحد دیگر نے کہا ہے کہ ایکسین پی ایچ ای قلات اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹینڈر سے نوازرہے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ہمیں پچھلے پانچ سالوں سے نظر انداز کیا جارہا ہے اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو ہم ٹھیکیدار برداری عدالت سے رجوع کرینگییہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ قلات میں محکمہ پی ایچ ای کی جانب سے گزشتہ دنوں ایک ٹینڈر اشاعت ہوا جس کی اوپننگ31-010-2022کو تھا لیکن ایکسین پی ایچ ای نے سارے ٹینڈر اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو پرسنٹ کے عوض دیا انہوں نے کہاکہ من پسند ٹھیکیداروں کی وجہ سے محکمہ پی ایچ ای یرغمال ہے ایکسین کام شروع کرنے سے پہلے ان ٹھیکیداروں کو چیک بھی فراہم کرتا ہے انہوں نے کہاکہ یہ کرپشن کی انتہا ہے کہ ایکسین کہ رہا ہے کہ یہ اختیارات مجھے اوپر سے ملے ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹینڈر صاف و شفاف طریقے سے کروائے اور ایکسین پی ایچ ای کا تبادلہ کریں بصورت دیگر عدالت سے رجوع کرینگے۔

متعلقہ عنوان :