شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز نے فائرنگ تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر ہلاک کردیا

ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے گولیاں اور اسلحہ و بارود برآمد، ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 دسمبر 2022 20:57

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز نے فائرنگ تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر 2022ء) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز نے فائرنگ تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر ہلاک کردیا ہے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے گولیاں اور اسلحہ و بارود برآمد کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فوسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر ہلاک کردیا گیا۔

ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے گولیاں اور اسلحہ و بارود برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ہلاک دہشتگرد سی ٹی ڈی کو بھی متعدد کیسز میں مطلوب تھا، مقامی عمائدین نے علاقے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔