گلگت بلتستان کی حکومت معاشرے کے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور ہنرمند شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،خالد خورشید

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خصوصی افراد کی تربیت اور ٹیکنیکل تعلیم سمیت مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے منصوبے شروع کئے ہیں، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان معاشرے کے خصوصی افراد کو کارامد شہری بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، بیان

ہفتہ 3 دسمبر 2022 21:20

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2022ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے جاری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت معاشرے کے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود اور ہنرمند شہری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ،اس حوالے سے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں خصوصی افراد کی تربیت اور ٹیکنیکل تعلیم سمیت مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے منصوبے شروع کئے ہیں،ہم سب کو اپنے معاشرے کے خصوصی افراد کو کارامد شہری بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے کہاکہ حکومت نے تمام محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام محکموں میں خصوصی افراد کے ملازمت میں کوٹے پر من عن عمل درآمد یقینی بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :