پ*جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے انصار الاسلام کا اہم اجلاس آج ہوگا

ہفتہ 3 دسمبر 2022 22:25

=کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2022ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے انصار الاسلام کا اہم اجلاس آج دوبجے ضلعی سیکرٹریٹ میں زیر صدارت ضلعی سالار حافظ سید سعداللہ آغا منعقد ہوگا جس سے صوبائی سالار حاجی دین محمد سیگئی اور دیگر خطاب کریں گے، انہوں نے کہا کہ 8دسمبر کے ورکرز کنونشن کی سیکورٹی کیلئے انصار الاسلام کے ہزاروں تربیت یافتہ سالار خدمات انجام دیں گے۔

دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد روزی خان صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد مولانا شیخ احمد جان مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد حاجی ولی محمدبڑیچ مولانا حکیم حبیب اللہ مفتی محمد ابوبکر نے یونٹوں کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماں نے کہا کہ 8دسمبر ورکرز کنونشن سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا ، لاکھوں اسلام پسند شریک ہوں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بنیادی یونٹس کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، انصار الاسلام اور شعبہ اطلاعات کے ذمہ داران پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ 8دسمبر ورکرزکنونشن تیاریوں کے سلسلے میں جمعیت علما اسلام انقلابی یونٹ پشتون باغ حلقہ 53مجلس عمومی کااجلاس زیر صدارت ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات امیر انقلابی یونٹ مولاناجمال الدین حقانی منعقد ہواجس سے جمعیت علمااسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیراحمد کاکڑ ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری حافظ مسعود احمد ضلعی معاون سیکرٹری مالیات مفتی محمد عارف شمشیر ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولاناجمال الدین حقانی حافظ عبدالخالق بشردوست نے خطاب کرتے ہوئے 8دسمبر کے ورکرز کنونشن کی کامیابی پر زور دیتے یونٹ کی کارکردگی پیش کی ،سید شمس الدین شہید یونٹ غوث آباد کی مجلس عمومی کا اجلاس جامعہ حمیدیہ میں یونٹ کے امیر حافظ عبد اللہ موسء خیل کی صدارت میں منعقد ہوا یونٹ سیکرٹی مولانا علی احمد مینگل صاحب نے کارکردگی رپورٹ پیش کی ضلع کی طرف سے حکیم مولانا حبیب اللہ بڑیچ اور حاجی ولی محمد بڑیچ اور ان کے معاون مفتی عالم گل بڑیچ اور یونٹ کے امیر حافظ عبد اللہ موسی خیل نے خطاب۔

دریں اثنا جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے بیان کے مطابق 4دسمبر بروز اتوار جمعیت علما اسلام حلقہ 7 یونٹ کے زیر اہتمام فقیر محمد روڑ کوئٹہ میں شمولیتی جلسہ منعقد ہو گا جس سے میں سینکڑوں افراد جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کریں گے جلسہ ضلعی قائدین خطاب کریں گی