Live Updates

ہمارے اپنے لوگوں کو الگ الگ پیغام آ رہے ہیں، عمران خان کا اہم انکشاف

ہو سکتا ہے کہ مونس الہی کا الگ تجربہ ہوا ہو، شاید اسے کہا گیا ہو کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلے جاو، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 3 دسمبر 2022 23:23

ہمارے اپنے لوگوں کو الگ الگ پیغام آ رہے ہیں، عمران خان کا اہم انکشاف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2022ء) ہمارے اپنے لوگوں کو الگ الگ پیغام آ رہے ہیں، عمران خان کا اہم انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مونس الہی کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ مونس الہی کو کہا گیا ہو کہ پی ٹی آئی کے ساتھ چلے جاو، ہو سکتا ہے کہ دوسرے کو کہا گیا ہو کہ ن لیگ کے ساتھ چلے جاو، انہوں نے انکشاف کیا کہ ہمارے اپنے لوگوں کو الگ الگ پیغام موصول ہو رہے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جب مجھے حکومت سے باہر کیا گیا تو مجھے مایوس ہو جانا چاہیے تھا، لیکن مجھے اللہ نے اتنی عزت دی کہ جس کا حساب نہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر یہ مارچ یا اس کے آخر تک الیکشن کیلئے تیار ہیں تو اس وقت تک ہم رک جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو 40 سال سے جانتا ہوں، یہ این آر او لے کر آتے ہیں، ملک میں واردات کرتے ہیں اور باہر بھاگ جاتے ہیں، پاک فوج واحد ادارہ ، جن پر یہ کنٹرول نہیں کر پاتے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں انہوں نے کون سا ایسا کام کیا جس سے ملک اوپر گیا ہو، انہوں نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ان کی واردات کا طریقہ ہے کہ جب بھی ان کی کرپشن پکڑی جاتی ہے تو یہ باہر بھاگ جاتے ہیں، عمران خان نے مزید کہا کہ میں ملک میں انصاف چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج واحد ادارہ ہے، جس پر یہ کنٹرول نہیں کر پاتے، باقی تمام اداروں پر ان کا کنٹرول ہوتا ہے، اور یہ ان سے اپنے من مانے فیصلے کرواتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کون سا ایسا کام کیا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار آپس میں لڑ رہے ہیں اور ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہ انہیں لانے والے سب سے بڑے قصور وار ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو درست سمت میں لانے کیلئے الیکشن ہی واحد حل ہیں، دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنا کبھی اپنے گارڈز کے بغیر اپنے ہی شہر میں باہر نکل کر تو دیکھیں، کسی ہوٹل میں کھانا کھانے تو جائيں، انہيں عوام کا ردِعمل مل جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات