Live Updates

عمران خان کا سندھ جا کر آصف زرداری کو الیکشن میں شکست دینے کا اعلان

قیامت کی نشانی ہے زرداری کہہ رہا ہے مجھے نیب کے ذریعے جیل ہوگی، اس کی کرپشن پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں، سندھ جاکر زرداری کو شکست دوں گا، عمران خان کا انٹرویو

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 4 دسمبر 2022 00:13

عمران خان کا سندھ جا کر آصف زرداری کو الیکشن میں شکست دینے کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 03 دسمبر 2022ء) عمران خان کا سندھ جا کر آصف زرداری کو الیکشن میں شکست دینے کا اعلان۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیامت کی نشانی ہے زرداری کہہ رہا ہے مجھے نیب کے ذریعے جیل ہوگی، اس کی کرپشن پر تو کتابیں لکھی ہوئی ہیں، سندھ جاکر زرداری کو شکست دوں گا۔ اگر ملک ڈیفالٹ ہوجائے تو سب سے بڑا مسئلہ سکیورٹی کا آئے گا، نواز شریف اور زرداری کو جب موقع ملتا ہے باہر بھاگ جاتے ہیں، قیامت کی نشانی ہے کہ آصف زرداری کہہ رہا ہے کہ مجھے نیب کے ذریعے جیل ہوگی، دنیا میں آصف زرداری کی کرپشن پر کتابیں لکھی ہوئی ہیں، یہ ان کی خواہشیں ہیں کہ میں جیل چلا جاؤں، میں سندھ میں جاکر زرداری کو شکست دوں گا، اب تک ہم پھنسے ہوئے تھے پوری طرح مہم چلانے کا موقع نہیں ملا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو 40 سال سے جانتا ہوں، یہ این آر او لے کر آتے ہیں، ملک میں واردات کرتے ہیں اور باہر بھاگ جاتے ہیں، پاک فوج واحد ادارہ ، جن پر یہ کنٹرول نہیں کر پاتے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ جب سے یہ آئے ہیں انہوں نے کون سا ایسا کام کیا جس سے ملک اوپر گیا ہو، انہوں نے شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہ ان کی واردات کا طریقہ ہے کہ جب بھی ان کی کرپشن پکڑی جاتی ہے تو یہ باہر بھاگ جاتے ہیں، عمران خان نے مزید کہا کہ میں ملک میں انصاف چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پاک فوج واحد ادارہ ہے، جس پر یہ کنٹرول نہیں کر پاتے، باقی تمام اداروں پر ان کا کنٹرول ہوتا ہے، اور یہ ان سے اپنے من مانے فیصلے کرواتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کون سا ایسا کام کیا جس سے ملکی معیشت میں بہتری آئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار آپس میں لڑ رہے ہیں اور ملکی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہ انہیں لانے والے سب سے بڑے قصور وار ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ملکی معیشت کو درست سمت میں لانے کیلئے الیکشن ہی واحد حل ہیں، دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رانا ثنا کبھی اپنے گارڈز کے بغیر اپنے ہی شہر میں باہر نکل کر تو دیکھیں، کسی ہوٹل میں کھانا کھانے تو جائيں، انہيں عوام کا ردِعمل مل جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات