ایل سیز پر پابندی ،رکاوٹوں سے 15لاکھ افراد کا کاروبار بند ہو جائے گا‘چودھری امانت بشیر

امپورٹ کے خام مال سے چلنے والی انڈسٹری انتہائی مشکلات سے دوچار ہے ‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن

اتوار 4 دسمبر 2022 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چودھری امانت بشیر نے کہا ہے کہ ایل سیز پر پابندی اور دیگر رکاوٹوںسے 15لاکھ افراد کا کاروبار بند یا متاثر ہوگا جس سے نہ صر ف بیروزگاری پھیلے گی بلکہ حکومت کواربوں روپے کے محصولات سے بھی محروم ہونا پڑے گا،سی ڈی اے،ڈی پی،ڈی اے سمیت دیگر امپورٹ کے ہزاروں کیسز التوا ء کا شکار ہیں۔

ٹیکس بار کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں کاروبار کرنے والوں کے لئے سہولیات پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن اس کے برعکس رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں ،حکومت بیشک لگژری آئٹمز کی امپورٹ پر پابندی لگائے لیکن خام مال اور دیگر مصنوعات جن سے انڈسٹری چلتی ہے انہیں منگوانے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں امپورٹ کے ذریعے آنے والے خام مال کی انڈسٹری پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہیں جسے اب مشکلات سے دوچار کیاجارہا ہے جس سے مستقبل میں سرمایہ کاری بری طرح متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ اعلان کے باوجود ایل سیز نہیں کھولی گئیںجس سے ملکی و غیر ملکی امپورٹر بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور خام مال میسر نہ آنے سے انڈسٹری کا پہیہ جام ہونے جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :