Live Updates

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

اتوار 4 دسمبر 2022 12:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹراعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا ۔ سینیٹر اعظم سواتی پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 5 مقدمات درج ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کو اسلام آباد سے گرفتار کرنے کے بعد اتوار کو کوئٹہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ 10 کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے اعظم سواتی کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،عدالت نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ، سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے اقبال شاہ ایڈووکیٹ اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات