Live Updates

عمران خان 30 دسمبرتک الیکشن کی تاریخ لیں گے یا اسمبلیاں توڑ دیں گے، شیخ رشید

گیند حکومت کے کورٹ میں ہے‘ سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا بیان

Sajid Ali ساجد علی اتوار 4 دسمبر 2022 12:31

عمران خان 30 دسمبرتک الیکشن کی تاریخ لیں گے یا اسمبلیاں توڑ دیں گے، شیخ ..
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 دسمبر 2022ء ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان 30 دسمبر تک الیکشن کی تاریخ لیں گے یا اسمبلیاں توڑدیں گے، گیند حکومت کےکورٹ میں ہے سیاست آباد کریں یا برباد کریں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح ان کی معیشت کا پوسٹ مارٹم کر رہا ہے، چار چار وزراء مل کر بھی بیانات دیں تو کوئی ان کی بات نہیں سنتا، حکومت عوام میں جانے کے قابل نہیں ہے، الیکشن سے فراری الیکشن کی تیاری کریں۔

اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں اور انتخابات کی تیاری کریں، اگر پی ڈی ایم انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے تو ہم مزید وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور پختونخواہ کےصوبائی انتخابات کے لیے جائیں گے اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

دوسری طرف ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی 15 دسمبر کو تحلیل کرنے کے فیصلے پر اپوزیشن نے نئی سیاسی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اپوزیشن جماعتوں فی الحال انتظار کرو اور دیکھو کی پالیسی پر چلتے ہوئے اس وقت سیاسی کارڈ شو نہیں کرے گی، پنجاب اسمبلی کی تحلیل مؤخر ہونے کے فیصلے کے پیش نظر اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد لانے اور گورنر کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ عارضی طور پر روک دیا ہے۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی شریک تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال پرتفصیلی مشاورت کی گئی، پنجاب اسمبلی کے قواعد وضوابط اور دیگر قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں آئینی صورتحال کے ٹیکنیکل پہلوؤں پر غور کیا گیا، اپوزیشن کے غیرآئینی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، جس کا ساتھ دیتے ہیں اس کا ساتھ نبھاتے ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں، اپوزیشن والوں کے نمبر کم ہیں اور باتیں زیادہ کرتے ہیں، 27 کلومیٹر کے وزیراعظم کے پاؤں تلے سے زمین سرک رہی ہے۔ اس دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں متحد اور متفق ہیں، عمران خان لیڈر ہیں اور رہیں گے۔ جب کہ چودھری مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ان جیسا رہنما مدتوں میں ملتا ہے، غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ہمیشہ کی طرح ناکام ہوں گے، پنجاب اسمبلی اوروزارت اعلیٰ عمران خان کی امانت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات