.وزیراعظم آزاد کشمیر محض سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں،شاہ غلام قادر

(ن)لیگ نے مظفر آباد ڈویژن اور پونچھ ڈویژن میں تمام ترسازشوں اور دھاندلی کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے ڈٹ کر مقابلہ کیا

اتوار 4 دسمبر 2022 13:10

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) صدر مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیرشاہ غلام قادرنے ہٹیاں بالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے مظفر آباد ڈویژن اور پونچھ ڈویژن میں تمام ترسازشوں اور دھاندلی کے باوجود مسلم لیگ (ن) نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی موجودہ حکومت کچھ دنوں کی مہمان ہی.وزیراعظم آزاد کشمیر محض سیاسی پوائنٹ سکورننگ کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے غیر سنجیدہ اقدامات ہمارے لیے باعث تشویش ہیںمسلم لیگی کارکنان اپنے ووٹ کی حفاظت کریں جماعت ان کی پشت پر کھڑی ہے پارٹی کی مضبوطی کیلئے ہر نوجوان اپنا اپنا کردار ادا کرے مسلم لیگ ن ایک منظم جماعت ہے،مسلم لیگ ن آزادکشمیر میں ایک مضبوط قلعہ ہے،آزاد خطہ پر نا اہل حکمرانوں کا ٹولہ مسلط ہے موجودہ حکومت نے ریاست کا ڈیڑھ سال ضائع کر دیا اس حکومت سے نجات ہی تمام تر مسائل کا واحد حل ہے آزادکشمیر میں آنیوالا دور پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہے مسلم لیگ( ن) کو آزاد کشمیر کے اندر ناقابل شکست قوت بنانے میرا مشن ہے آزاد کشمیر میں گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو ایک سازش کے تحت پانچ سیٹوں تک محدود کیا گیا ووٹوں کے اعتبار سے پی ٹی آئی کو ساڑھے چھ لاکھ ووٹ پڑے اور ان کے پاس 29سیٹیں ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کو ساڑھے تین لاکھ ووٹ پڑے ان کو 12سیٹیں دی گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے پاس ساڑھے پانچ لاکھ ووٹ اور اس کو پانچ سیٹیں دی گئی جس اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسلم لیگ کو الیکشن ہرانے کے لیے کتنی منظم منصوبہ بندی کی گئی،آزاد کشمیر کے اندر حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،وزیراعظم کابینہ کے اعتماد کھو چکے ہیں،تنویر الیاس کی حکومت کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے،موجودہ حکومت نے آزادکشمیر کے تشخص کو بری طرح پامال کیا ہے کارکن جنرل الیکشن کی تیاری کریں مسلم لیگ (ن) ثابت کرے گی کہ گذشتہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گی شاہ غلام قادر نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور صدر جماعت محمد شہباز شریف نے جو ذمہ داری اور اعتماد مجھے دیا ہے اس پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرونگا اور اس سیاسی عمل میں تمام مسلم لیگی کارکنان کا بھر پور تعاون درکار ہوگا کارکن اتفاق اورایثار کا مظاہرہ کریں اور ایک دوسرے کیلئے اپنا دل کشادہ کریں آزاد کشمیر میں تمام تر خرابیوں کا واحد حل نئے الیکشن کا انعقاد ہی,پی ٹی آئی سے کسی خیر کی توقع نہیں آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت تعمیر و ترقی کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں لگا سکی.پاکستان کی بقا اور استحکام کیلئے قوم کی نظریں مسلم لیگ (ن) پر لگی ہوئی ہیں آزاد بھر سے لوگوں کی جوق در جوق مسلم لیگ (ن) میں شمولیت محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے مسلم لیگی کارکنان تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر مسلم لیگ(ن) کو مضبوط کریں محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں مسلم لیگ (ن) آپ کے حقوق کی محافظ اور استحکام پاکستان و بااختیار کشمیر کی ضامن ہینے ضلع جہلم ویلی میں سابق وزیر حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کی بھتجی، نوجوان لیگی راہنما ناصر بشیر عباسی کی بیٹی کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا مسلم لیگ (ن) ن کے محترک کارکن علی ظفر راجپوت کی رہائش گا پر جا کران کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، نومنتحب ممبر ضلع کونسل راجہ انور حسین کی رہائش گاہ جا کر ان کو ممبر ضلع کونسل منحتب پر مبارک باد دی کھانڈا بیلہ میں لیگی راہنماسید ریاض بخاری، سید طفیل بخاری کی رہائش گا پر دئیے گے استقبالیہ میں شر کت کی سابق وزیر حکومت پیر سیدمرتضی علی گیلانی، سابق ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) محمد فرید خان ، ممبر ضلع کونسل راجہ انور حسین ، سیدسرفراز گیلانی ،سردار ناہید عباسی،ارسل خان صدیقی،خواجہ اسامہ،افضل راجہ،وحید اکبر حسرت،ڈاکٹر راجہ خرم مشتاق بھی ہمراہ تھے�

(جاری ہے)