ساہیانوالہ کے چک میں شادی کی خوشی پر فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق، تین زخمی

اتوار 4 دسمبر 2022 14:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) ساہیانوالہ کے چک میں شادی کی خوشی پر فائرنگ سے ایک شخص کے جاzبحق اور تین افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او نے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے کر قانونی کاروائی کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ پر انٹرچیج ساہیانوالہ کے علاقہ کی حدود چک 153 رب بھروکی میں منعقدہ شادی کی تقریب مہندی کے موقع پر خوشی میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا کہ اس دوران ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک نوجوان نصیر عرف بگو جانبحق اور تین افراد راشد وغیرہ شدید زخمی ہو گیجن کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کر دیا گیا وقوعہ کے مقتول کی شادی کھچہ عرصہ قبل انجام پائی تھی جس کی موت پر کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

اس فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع پرسٹی پولیس آفیسر فیصل آباد سید خالد محمود ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لے لیتے ہوئے تھانہ ساہیانوالہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور قانونی کاروائی کا حکم دے دیا اور کہا کہ شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ جیسے واقعات کسی صورت برداشت نہیں۔اس،وقوعہ پر تھانہ ساہیانوالہ پولیس کاروائی کرنے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارتے ہوئے مصروف تفتیش ہے جس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان جلد حوالات میں ہوں گے۔