فیصل آباد میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے نوجوان جان بحق

اتوار 4 دسمبر 2022 14:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) فیصل آباد کے تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ بھروکی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان جان بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

افسوسناک واقعہ رات گئے تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ چک نمبر 153 رب بھروکی میں اورنگ زیب نامی نوجوان کی شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں فائرنگ کی زد میں آکر اسی گاوں کا رہائشی نصیراحمد موقع پر یہ جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمیوں میں دلہے کے کزن سمیت 3 دیگر مہمان عادل،احتشام اور راشد شامل ہیں جنہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آر پی او فیصل آباد کی جانب سے سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔شادیوں کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ جیسے واقعات کسی صورت قابل برداشت نہیں ہیں۔