عمران خان ناقابلِ بھروسہ شخص ہیں‘ اعتماد کرنا حماقت کے سواکچھ نہیں، سعد رفیق
مسلسل انکشافات و اعترافات سے ثابت ہوچکا وہ اسٹیبلشمنٹ کے مہرے کے طور پر پاکستان پر مسلط کیے گئے‘ اقتدار سے باہر رہ کر کالے کرتوت پکڑے جانے کا خوف ان کو چین لینے نہیں دے رہا۔ وفاقی وزیر کا بیان
ساجد علی اتوار 4 دسمبر 2022 14:53
(جاری ہے)
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اقتدار سے باہررہ کراپنے کالے کرتوت پکڑے جانے کا خوف پاکستان تحریک انصاف کوکسی طور چین لینے نہیں دے رہا، وہ حسب عادت اپنے محسنوں اور سرپرستوں کو ننگی گالیاں دے رہے ہیں اوران پر غلیظ الزامات لگا رہے ہیں، مگران کی آتش انتقام بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی، ایسے طوطا چشم محسن کش پالشیے پہلی بار دیکھے اورسنے ہیں۔
واضح رہے کہ اپنے ایک انٹرویو میں عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ کے ساتھ گزرے ساڑھے تین سال میں احساس ہوا اعتماد کرنا کتنی بڑی کمزوری ہے، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دے کر بہت بڑی غلطی کی، کبھی کسی کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہیے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سب پر اعتبار کرلیتا ہوں، پہلی مرتبہ جنرل باجوہ کے ساتھ گزرے ساڑھے تین سال میں احساس ہوا اعتماد کرنا کتنی بڑی کمزوری ہے وہ جو کہتے تھے میں مان لیتا تھا، سوچتا تھا اسٹیبلشمنٹ اور میرا مفاد ایک ہی ہے کہ ملک کو بچانا ہے لیکن مجھے یہ پتا ہی نہیں تھا مجھے سے کیسے جھوٹ بولے گئے دھوکے دیئے گئے، آئی بی سے رپورٹ آ رہی تھی کہ گیم چل رہی ہے، پتا چل گیا تھا کہ ان کی نوازشریف سے بات ہوگئی ہے ، جب جنرل فیض کو ہٹایا تو پتا چل گیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.