Live Updates

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی میں شامل

وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 4 دسمبر 2022 15:47

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی میں شامل
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 04 دسمبر 2022ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وسیم احمد خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز چوہدری سے ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا، اس موقع پر سینیٹر اعجاز چوہدری نے وسیم احمد خان کو پی ٹی آئی کا روایتی مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

اس دوران سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین اور عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، پی ڈی ایم نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، یہ لوگ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کا بھی شوق پورا کر لیں، پی ڈی ایم کو ہر محاذ پر عبرتناک شکست ہوگی۔

(جاری ہے)

حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف کو ایک اور بڑی کامیابی اس وقت ملی ، جب پاکستان مسلم لیگ ن کے مضبوط اور سینئر رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا، پاکستان مسلم لیگ ن کے چکوال سے سابق رکن قومی اسمبلی سردار فیض ٹمن نے پی ٹی آئی کے صدر شمالی پنجاب عامر محمود کیانی سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، اس موقع پر قیادت کی جانب سے انہیں پارٹی سکارف پہنایا جب کہ ملاقات کے دوران سردار فیض ٹمن نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور مستقبل میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔

یاد رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن کے دوران پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار اور موجودہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 51 ہزار ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی، فاتح امیدوار نے 1 لاکھ 57 ہزار 497 ووٹ حاصل کیے جب کہ اس سے پہلے 2002 کے الیکشن میں سردار فیض ٹمن نے آزاد حیثیت ممبر قومی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور الیکشن میں پاکستان کی تاریخ میں بحیثیت آزاد ممبر قومی اسمبلی سب سے زیادہ 139000 ووٹ لے کر چکوال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات