پاکستان نژاد امریک شہری مجیب اعجاز نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری ایجاد کرلی

اتوار 4 دسمبر 2022 15:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) پاکستان نژاد امریکی شہری مجیب اعجاز نے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے دنیا کی سب سے طاقتور بیٹری ایجاد کی ہے مجیب اعجاز نے کہا ہے کہ نئی ایجاد کی جانے والی جیمینائی بیٹری سے کسی بھی الیکٹرک گاڑی کو ایک چارج میں 1200کلومیٹر سے زیادو مسافت طے کرنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نئی ایجاد شدہ جیمینائی بیٹری کو یورپ اور امریکا میں بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے جبکہ بعض انجینئرز نے اس کو 21ویں صدی کی سب سے بڑی ایجادقرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا اس نئی بیٹری پر تجربات کر رہی ہے جو بہت جلد الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال کی جائے گی۔