جام اکرام اللہ دھاریجو کی سندھی ثقافت کے قومی دن پر پوری پاکستانی قوم اور سندھ میں بسنے والوں کو مبارکباد

تمام زبانوں اور ثقافتوں کا احترام ملک کے استحکام کی ضمانت ہے، صوبائی وزیربرائے صنعت وتجارت

اتوار 4 دسمبر 2022 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے سندھی ثقافت کے قومی دن پر پوری پاکستانی قوم اور بالخصوص سندھ میں بسنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھی ثقافت ہزاروں سال قدیم ہے اور یہ اپنے اندر تہذیب کے متنوع رنگوں کو سموئے ہوئے ہے اور ہمیں پاکستان میں بسنے والی تمام اقوام اور ان کی تہذیب اور ثقافت کا احترام کرنے کی ضرورت ہے،یہ عمل پاکستان کے استحکام ضامن اور ملک میں بھائی چارے کے فروغ کا سبب بنے گا ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ سندھی ثقافت دن منانے کے ذریعے ہم پوری دنیا میں سندھ کی تہذیب کو متعارف کرواسکتے ہیں اور ساتھ ہی امن و آشتی کا پیغام بھی پھیلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ سندھ میں بسنے والے تمام افراد پاکستان خاص کر صوبہ سندھ کی ترقی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :