پاکستان میں بہت جلد اپنی مینوفیکچرنگ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کروانے جا رہے ہیں، چوہدری علی اسجت وڑائچ

اتوار 4 دسمبر 2022 15:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں امپوٹ اینڈ سپلائی، اسپئر پارٹس کے علاوہ جدید مشینری جس میں مختلف اسٹیچنگ مشینریز، گارمنٹس ایسیسریز، مختلف جدید مشینریز اور جدید ٹیکنالوجی پورے پاکستان میں فراہم کرنے والا ادارہ کے سی ای او چوہدری علی اسجت وڑائچ نے AK انٹرپرائیززکی بارہویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں امپورٹ میں سپلائی اور اسپئر پارٹس کے علاوہ ہم پاکستان میں بہت جلد اپنی مینوفیکچرنگ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ متعارف کروانے جا رہے ہیں،ہم ٹیکسٹائل کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی میں خودکفیل ہونے کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی نے ٹیکسائل کے شعبے میں فاضل پرزہ جات ملک میں امپورٹ کرکے انڈسٹری کو سہولت پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں،ہمارا نصب العین مسلسل دیانتداری، پرخلوص لگن، عمل اور کردار کی سچائیت اور شفافیت کے ساتھ مئوثر کردار ادا کر رہے ہیں،ہم بڑی مسرت کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم بہت جلد اپنی مینوفیکچرنگ جدید ٹیکنالوجی اور عالمی خوبیوں کے ساتھ متعارف کروانے جارہے ہیں جس سے ملک میں مقامی روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے جو ملک کے لیے نیک شگون ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریری ملک کی ایک اہم صنعت ہے جس سے ٹیکسٹائل منصوعات(مختلف فیبرکس) ایکسپورٹ کرکے ملک کے مالی فوائد میں اضافہ کرتی ہے۔ علی اسجت وڑائچ نے بڑے پرجوش انداز میں کہا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹریری میں ملک و قوم کی خدمت ہماری پہچان بن چکا ہے۔ عالمی میعار کی مشینری اور پرزہ جات کے میعار کے مطابق مکمل مشینری ورائٹی، دیانت اور اخلاص کی بلندی کے ساتھ مقامی مارکیٹ میں پیش کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں گے اور ہماری اعلیٰ مہارت بروقت سروسز کی ترقی میں کراچی چیمبر آف کامرس اور دیگر متعلقہ اداروں کی حوصلہ افزائی نے ہمارے حوصلوں کو ہمالیہ کی چوٹیوں سے بلند کردیا اور ہمارے ارادوں میں پختگی اور رب کے آگے شکرگزاری کا جذبہ بیدار کیا۔

اس موقع پر ٹیکسٹائل انڈسٹریل حب کے ایکسپرٹ چوہدری ذوالفقاری کھرل نے کہا کہ کراچی کے جواں سال امپورٹر چوہدری علی اسجت وڑائچ کی محنت کے سبب انڈسٹریل گروپس میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے متوسط طبقے سے لوگوں کا سلیکشن کیا جو پاکستان میں ایک اعلیٰ مثال ہے جس پر ہم صمیم قلب سے AKانٹرپرائیزز کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر سی ای او چوہدری علی اسجت وڑائچ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرکے ہیں کہ پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا مئوثر کردار جاری رکھیں گے۔