Live Updates

امپورٹڈ اور نااہل حکمران پی ٹی آئی کو راستے سے ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،ذاکر خان ترین

ملک حاجی عبدالباری کاکڑ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان خوش آئند ہے،سینئرنائب صدرتحریک انصاف

اتوار 4 دسمبر 2022 16:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف قلعہ عبداللہ کے سینئرنائب صدر ذاکر خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے ،امپورٹڈ اور نااہل حکمران پی ٹی آئی کو راستے سے ہٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں جس میں انہیں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، ملک حاجی عبدالباری کاکڑ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان خوش آئند ہے ۔

یہ بات انہوں نے اتوار کو اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے والے کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید عنایت اللہ آغا،محمداشرف کاکڑ، عبدالہادی کاکڑ، ملک جمعہ خان ترین ، نواب خان ترین ، حاجی حسین کاکڑ،نائب صدرزازا خآن ،انبیاء خان ،حبیب شاہ،نذیر خان حبیب زئی ، ظاہر شاہ کاکوزئی ،حبیب اللہ اچکزئی،یونس خان کاکڑ،کریم خان حبیب زئی ،عزت اللہ ترین ، حاجی محمد خان ترین ،سید سعداللہ آغا،سالار خان اچکزئی،مخلص کاکڑ،عصمت اللہ کاکڑ،اسد اللہ کاکڑ،عزیز خان بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ذاکر خان ترین نے کہا کہ امپورٹڈ اور نا اہل حکمران پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر پی ٹی آئی کے قائدین کے خلاف جھوٹے مقدمات بناکرانہیں جیلوں میں پابند سلاسل کررہے ہیں ہم امپورٹڈ حکمرانوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں مرعوب نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اورآئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی بلوچستان سمیت ملک بھر سے دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ملک حاجی عبدالباری کاکڑ کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت خوش آئند ہے انکی شمولیت سے صوبے میں پارٹی مزید فعال اور منظم ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین اورسینئر دوستوں سے صلاح مشورے کے بعدجلد ہی شمولیتی جلسے کا اعلان کیا جائے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات