Live Updates

سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے حلیم عادل شیخ کے گھر پر جشن کا انعقاد

عمران خان جنوری میں سندھ کی عوام کے درمیان موجود ہونگے، مجھے فخر میں پاکستانی سندھی ہوں مجھے اپنی ثقافت پر ناز ہے،قائد حزب اختلاف سندھ

اتوار 4 دسمبر 2022 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کے گھر پر جشن کا انعقاد کیا گیا، قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر سندھی ثقافتی گانوں پر پی ٹی ائی کارکنوں رقص کر کے کلچرک ڈے کو منایا ،اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ آئے تمام مہمانوں کو اجرک کے تحائف بھی پیش کئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا آج پوری دنیا میں بسنے سندھی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، سندھ کی ثقافت پانج ہزار سال پرانی ثقافت ہے، الحمداللہ آج بھی ہماری سندھ کی قدیمی ثقافت قائم و دائم ہے، پاکستان تحریک انصاف پورے جوش جذبے سے سندھ کلچر ڈے منا رہی ہے، عمران خان نے بھی پوری سندھی قوم کو کلچرل ڈے کی مبارکباد دی ہے، عمران خان جنوری میں سندھ کی عوام کے درمیان موجود ہونگے، مجھے فخر میں پاکستانی سندھی ہوں مجھے اپنی ثقافت پر ناز ہے۔

(جاری ہے)

سندھ کی اجرک کے رنگ محبت، امن، پیار، رواداری، اور بھائی چارے کے رنگ ہیں، سندھی ٹوپی باب السلام کی اسلام سے عظیم و قدیم رشتے کی نشانی ہے، پاکستان میں تمام ثقافتیں ملکر ایک خوبصورت گلدستے کے مانند سموئے ہوئے ہیں، سندھ کے باسی اپنی خوشیوں میں سیلاب متاثرین کو بھی یاد رکھیں، دعاگو ہیں اللہ تعالی قلندر، بھٹائی، سچل کی سندھ کو شاد و آباد رکھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات