Live Updates

عمران لانگ مارچ اور پنڈی کے جلسے کی ناکامی کے بعد بدحواس ہوچکے ہیں،امجد علی ایڈوکیٹ

نیازی حکومت کارکنوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے جھوٹے بیانیہ کا سہارا لینگے، جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ(ن)

اتوار 4 دسمبر 2022 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد علی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی تمام منفی اور سیاہ سازشوں میں ناکامی کے بعد اوچھی سیاست کا استعمال کرکے خود کو تسکین پہنچارہے ہیں ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیوں کے توڑنے اور تحریر کرنے کا ان کا اعلان اس کا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اس بغیر سوچے سمجھے اعلان کے بعد خودپی ٹی آئی میں شدید اختلاف اور گروپ بندی سامنے آرہی ہے،ان حالات میں عمران خان کو اپنے ناراض کارکنوں اور لوگوں کو قابو کرنے کیلئے وہ جلد ایسے بیانات دینگے جوکہ ان کو مزید نقصان پہنچانے کا سبب بنے گے ،عمران خان راولپنڈی کے جلسے میں لوگوں کی کم اور مایوسی کن تعداد دیکھ کر پریشان اور بدحواس ہوچکے ہیں ایسے میں ان سے مزید غلطیاں ہونگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات