احساس کے اظہار کیلئے الفاط کم پڑگئے مایا علی خانہ کعبہ پہنچ کر جذباتی ہو گئیں

انسٹاگرام پر خانہ کعبہ سے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے مداحوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا

اتوار 4 دسمبر 2022 16:35

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) معروف پاکستانی اداکارہ مایا علی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔انسٹاگرام پر خانہ کعبہ سے چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مایا علی نے مداحوں سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

مایا علی کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو خانہ کعبہ سے نزدیک کھڑے جبکہ ویڈیو میں خانہ کعبہ میں طواف کے روح پرور مناظر کو دکھایا گیا ہے۔

مایا علی نے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو کے ساتھ جذبات کے اظہار کیلئے کیپشن بھی درج کیا جس میں لکھا تھا بے شک وہ جسے چاہے اور جب چاہے بلائے، میں نے اپنے جذبات کا اظہار کرنے کی بہت کوشش کی لیکن اپنے احساسات کو بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ کم پڑ گئے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ہر چیز کے لیے الحمدلِلہ۔

متعلقہ عنوان :