پاکستانی نوجوان پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے کوئٹہ سے روانہ

عثمان ارشد5,400 کلومیٹر سفر پیدل طے کرکے تقریبا 6 ماہ میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے، رپورٹ

اتوار 4 دسمبر 2022 16:35

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے کوئٹہ سے روانہ ہوگیا۔عثمان ارشد پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے اپنے سفر کا آغاز کوئٹہ سے کرتے ہوئے پہلے مستونگ، نوشکی، نوکنڈی، دالبندین اور تفتان سے ہوتے ہوئے ایران جائیں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں عثمان ارشد ایران سے عراق اور کویت سے ہوتے ہوئے سعوی عرب پہنچیں گے، اس دوران عثمان ارشد کو 5400 کلومیٹر سفر پیدل طے کرنا ہوگا اور وہ تقریبا 6 ماہ میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔واضح رہے پیدل فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے عثمان ارشد یکم اکتوبر کو اوکاڑہ سے روانہ ہوئے تھے، ویزے کے حصول کیلئے عثمان ارشد کو تقریبا ایک ماہ کوئٹہ میں قیام کرنا پڑا۔