{چین، ترقی پزیر ممالک کی جانب سے چینی طرزجدیدیت کی مسلسل ستائش

اتوار 4 دسمبر 2022 18:10

ں بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2022ء) ترقی پذیر ممالک کے قومی گورننس کا تیسرا اعلیٰ سطحی تھنک ٹینک فورم آن لائن اور آف لائن منعقد ہوا ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ایشیا،افریقہ،لاطینی امریکہ سمیت بیس سے زائد ترقی پذیر ممالک کے سرکاری اہلکاروں،یورپ امریکہ تھنک ٹینکس اور چینی تھنک ٹینکس کے نامور ماہرین و اسکالرز نے اس میں شرکت کی اور چینی طرز جدیدیت کی کامیابیاں اور تجربات،ترقی پذیر ممالک کے اپنے جدید راستے کے انتخاب جیسے موضوعات پر گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تاکہ قومی گورننس میں ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون و تبادلوں کو فروغ دیا جا سکے۔

شرکاء نے نشاندہی کی کہ جدیدیت انسانی تہذیب و تمدن کی ترقی کی نمایاں علامت ہے اور مختلف ممالک کی مشترکہ جستجو ہے۔

(جاری ہے)

جدیدیت کے راستے کا کوئی خاص ماڈل نہیں ہے اور تاہم اپنے تقاضوں کے مطابق ڈھلنا بہترین انداز ہے۔چینی طرز کی جدیدیت چینی عوام کی خواہشات اور زمانے کے تقاضے کے مطابق ہے اور دنیا میں ان ممالک اور اقوام کے لیے ایک نت نیا انتخاب فراہم کرتی ہے جو ترقی میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ اپنی خودمختاری کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

فورم میں شریک ماہرین کے نزدیک ترقی پذیر ممالک کو عالمی امن و استحکام کا مشترکہ تحفظ کرتے ہوئے اپنی ترقی کے لیے سازگار بیرونی ماحول فراہم کرنا چاہیئے ،جدیدیت کے راستے میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے دنیا کی پائیدار ترقی کو مشترکہ طورپر فروغ دینا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :