Live Updates

عمران خان کو غلط فہمی ہے الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، یوسف رضا گیلانی

جو وزیر اعلیٰ ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیا توڑیگا ،سابق وزیراعظم

اتوار 4 دسمبر 2022 20:10

عمران خان کو غلط فہمی ہے الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، ..
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ عمران خان کو غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جب عمران خان نے الیکشن کروانے کا ہمارا مطالبہ نہیں مانا تھا تو ہم کیسے مانیں، عمران خان اگر بات کرنا چاہ رہے ہیں تو غیر مشروط بیٹھیں تاکہ راستے نکلیں، عمران خان اسمبلیاں توڑنے کا رسک نہیں لیں گے، انہیں معلوم ہے کہ اگر وہ اسمبلیاں توڑ دیں گے تو صرف دو صوبوں میں ہی الیکشن ہوں گے۔

نام لئے بغیر پرویز الہی پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ جو وزیر اعلیٰ ایک ایف آئی آر درج نہیں کروا سکا وہ اسمبلی کیا توڑیگا عمران خان کا جھوٹ پر مبنی بیانیہ ایکسپوز ہوچکا ہے، جب ان کی باری آئی ہے تو کہتے ہیں فوری الیکشن ہو جائیں تاکہ ان کی کوئی بات باہر نہ نکلے ، ہم نے چھوٹے چھوٹے کیسز میں 10دس سال قید بھگتی ہے، ان کے تو بڑے بڑے کیسز ہیں اس لیے خوفزدہ ہیں اور فوری الیکشن چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یوسف رضا گیلانی نے کہاکہعمران خان کی بہت غلط فہمی ہے کہ اگر الیکشن ہوئے تو انہیں دو تہائی اکثریت ملے گی، ہماری اتحادی جماعت اپنے اپنے علاقوں میں بڑی با اثر ہیں، آئندہ بھی مخلوط حکومت بنے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات