داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

خطے اور افغانستان کے امن و استحکام کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کی اس لعنت کو شکست دینی ہے،محمد صادق

اتوار 4 دسمبر 2022 20:30

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2022ء) افغانستان کیلئے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں محمد صادق نے کہاکہ آزادانہ اور افغان حکام کیساتھ مل کر ان اطلاعات کی تصدیق کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطے اور افغانستان کے امن و استحکام کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کی اس لعنت کو شکست دینی ہے۔محمد صادق نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔