ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہو گا

اتوار 4 دسمبر 2022 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2022ء) ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کا دوسرا مرحلہ آج ( پیر ) سے شروع ہو گا ۔ترجمان پی سی بی کے مطابق دوسرے مرحلے میں چار ٹیمیں شریک ہوں گی ،فاتح ٹیم کو دس لاکھ جبکہ رنراپ کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے میچز دو وینیوز ایل سی سی اے گرانڈ اور لاہور جمخانہ گرانڈ پر کھیلے جائیں گے، پاکستان کی ایلیٹ ویمن کرکٹرز پر مشتمل بلاسٹرز ،ڈائنامئٹس،چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پانچ سے سات دسمبر تک روزانہ دو میچز سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے جبکہ نو دسمبر کو ایونٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا-