سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی

پیر 5 دسمبر 2022 10:41

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 216.66 ریال جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 198.60 ریال رہی۔

(جاری ہے)

21 قیراط والی 8 گرام کی سونے کی گنی 1516 ریال میں دستیاب رہی جبکہ 22 قیراط والی گنی 1588 ریال اور 24 قیراط والی 8 گرام کی گنی کی قیمت 1733 ریال رہی۔

متعلقہ عنوان :