عراق کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو اس کی حمایت کے لیے تیار ہیں، فرانسیسی صدر

پیر 5 دسمبر 2022 11:00

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عراق کی خودمختاری کو خطرہ ہوا تو وہ اس کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات انہوں نے گزشتہ روز عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

فرانسیسی صدر کی سرکاری رہائش گاہ ایلیسی پیلس کے ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے رہنمائوں کی بات چیت میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ فرانسیسی صدر نے ایک بار پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عراق کی خودمختاری اور استحکام کو خطرات درپیش ہوئے تو وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرانس کی حمایت حاصل کر سکتا ہے۔

دونوں رہنمائوں نے اردن کے ساتھ مل کر بغداد فارمیٹ میں اگلی سربراہی کانفرنس کی تیاری جاری رکھنے پر اتفاق کیا جو سال کے اختتام سے قبل منعقد ہو گی جس میں خطے کے اہم رہنماؤں کے ساتھ ساتھ فرانسیسی صدر بھی شرکت کریں گے۔ فرانسیسی صدر نے عراقی وزیر اعظم کو 2023 کے آغاز میں فرانس کے دورے کی بھی دعوت دی ہے۔

متعلقہ عنوان :