سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اہلخانہ کے ہمراہ پاک انگلینڈ میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ دن دو بجے کے قریب سٹیڈیم پہنچے اور ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک میچ دیکھنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 دسمبر 2022 11:40

سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اہلخانہ کے ہمراہ پاک انگلینڈ میچ دیکھنے ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 دسمبر 2022ء ) انگلینڈ اور پاکستان کے مابین دلچسپ میچ کو دیکھنے کے لیے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اہل خانہ کے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے اہلخانہ کے ہمراہ میچ دیکھا۔ ان کی آمد سے قبل پنڈی سٹیڈیم میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ دن دو بجے کے قریب اسٹیڈیم پہنچے اور ڈیڑھ سے دو گھنٹے تک میچ دیکھنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے۔ اپنی یوم دفاع کی تقریر میں، جو بطور آرمی چیف ان کی آخری تقریر تھی، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اب عوام میں نظر نہیں آئیں گے۔ تاہم، ان کی ریٹائرمنٹ کے صرف پانچ دن بعد، قمر جاوید کا عوام کے ساتھ میچ دیکھنا ایک اور کہانی سناتا ہے۔