اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 5 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی شہید

گزشتہ 2 روز کے حملوں میں 6 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید اور 203 زخمی ہو چکے ہیں

پیر 5 دسمبر 2022 12:04

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری میں 5 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی شہید
مغربی کنارہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کر کے 5 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطین میں بد ترین اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ کی پٹی پر ایک بار پھر وحشیانہ بمباری کرتے ہوئے اسرائیلی فورسز نے پانچ سالہ بچی سمیت آٹھ فلسطینیوں کو شہید کر دیا، بمباری سے 44 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

گزشتہ 2 روز کے حملوں میں 6 بچوں سمیت 24 فلسطینی شہید اور 203 زخمی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

رواں برس صہیونی فورسز نے 145 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جو 2015 کے بعد سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کی مخالفت کرے گا، امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ نئی اسرائیلی حکومت کو شخصیات سے نہیں، اقدامات سے جانچا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ امریکا کو اس طرح کی کسی بھی پالیسی سے اختلاف ہوگا جو دو ریاستی تنازعہ کے حل کے خلاف ہو، دو ریاستی تنازعہ کے حل کے خلاف پالیسی اسرائیل کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچائے گی۔