ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، شاہد خاقان عباسی

احتساب کا نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے، کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لئے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے،سابق وزیر اعظم

پیر 5 دسمبر 2022 12:57

ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی مشکل فیصلے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لئے مشکل فیصلے کیے اور آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ معاشی خرابی کے پیچھے نیب بہت عمل دخل ہے، نیب کے قوانین کی وجہ سے سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔

انہوںنے کہاکہ احتساب کا نام نہاد ایک سلسلہ چل رہا ہے، کئی بار کہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لئے اس ادارے کو ختم ہونا چاہیے، یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کئی سال سے احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہا ہوں، نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا اخباروں میں نام ا?تا ہے لیکن کیس میں کچھ نہیں، اگر میرے خلاف مقدمے میں کچھ ہوتا تو 3 ماہ میں فیصلہ ہو جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جتنا نقصان جسٹس (ر) جاوید اقبال اور نیب نیکیا ملک کو کسی نے نہیں پہنچایا، جاوید اقبال صاحب بھی اعتراف کرلیں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور سیاست سے باہر کیا ہے، وہ علاج کرانے گئے ہیں اورعلاج کرواکرآئیں گے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے اور ملکی معیشت کو سنبھالنے کی کوشش کی ہے، ہم نے مشکل حالات میں مشکل فیصلے کیے، ہمیں آگے بھی مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔