سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا

پیر 5 دسمبر 2022 14:04

سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک بار پھر نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا نقصان جاوید اقبال اور نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچا۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتساب کا نام نہاد سلسلہ چل رہا ہے اور یہ سلسلہ صرف سیاستدانوں کو بدنام کرنے کے لیے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کئی بارکہہ چکا ہوں کہ ملک کی بقا کے لیے نیب کے ادارے کو ختم ہونا چاہیے، کئی سال سے یہاں آرہا ہوں اور 70 پیشیاں بھگت چکا ہوں۔سابق وزیراعظم نے کہاکہ نیب نے ہم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں لگایا ہے، ہمارا مجرم نیب کا چیئرمین ہے، ہمیں اس سے حساب لینا ہے، آج کل اعتراف کا زمانہ ہے، جاوید اقبال بھی اس کا اعتراف کرلیں، جتنا نقصان جاوید اقبال اور نیب نے اس ملک کو پہنچایا کسی اور نے نہیں پہنچایا۔