Live Updates

توہین الیکشن کمیشن کیس،اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا

الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا،شوکاز نوٹس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کی جائے،تحریری جواب

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 5 دسمبر 2022 13:22

توہین الیکشن کمیشن کیس،اسد عمر نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبار تازہ ترین ۔ 05 دسمبر 2022ء) عمران خان،اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس،تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمیشن کی دائر اپیل پر سپریم کورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا۔ اسد عمر نے تحریری جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹس کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا،الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔

آرٹیکل 204 اعلٰی عدلیہ کو توہین عدالت کا اختیار دیتا ہے اور الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے۔ تحریری جواب کے مطابق الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کا اختیار استعمال نہیں کر سکتا،الیکشن ایکٹ کا سیکشن 10 آئین سے متصادم ہے۔اسد عمر نے عدالت سے الیکشن کمیشن کی اپیل مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے پی ٹی آئی کے دھرنوں سے متعلق کیس میں اسد عمر کو 7 دسمبر کو طلب کر لیا،عدالت نے اسد عمرکا ویڈیو بیان اور ٹرانسکرپٹ بھی طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پی ٹی آئی کے دھرنوں اور احتجاجی مظاہروں کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس جواد حسن نے کیس کی سماعت کی،سی پی او،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ پہلے اسد عمر کی 26 نومبر کے جلسے کی تقریر کو دیکھے گے۔اسد عمر نے26 نومبر کے جلسے میں عدالتوں کو اسکینڈلائز کیا،اسد عمر نے عدلیہ کیخلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کئے۔ عدالت نے قرار دیا کہ ایڈیشنل رجسٹرار راولپنڈی بینچ کی درخواست پر خطاب پر جواب طلبی کی۔آرٹیکل 14 کے تحت کسی ادارے اور شخصت کو متنازعہ نہیں بنایا جا سکتا۔عدالت کو اختیار ہے کہ آرٹیکل 204 کے تحت سزا دے سکتی ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات