Live Updates

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر فواد چوہدری اور احسن اقبال سوشل میڈیا پر آمنے سامنے

دونوں رہنماؤں کا ایک دوسرے پر طنزیہ جملوں کا استعمال،پی ٹی آئی کو مخالف امیدواروں کی کامیابی پر فتح کی بجائے سر شرم سے جھکانے کی ضرورت ہے،احسن اقبال

Abdul Jabbar عبدالجبار پیر 5 دسمبر 2022 14:08

آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر فواد چوہدری اور احسن اقبال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ،اخبار تازہ ترین ۔ 05 دسمبر 2022ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کے درمیان نوک جھونک،سوشل میڈیا پر آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے نتائج پر دونوں رہنما آمنے سامنے آ گئے اور خوب طنزیہ جملوں کا استعمال کیا۔ احسن اقبال نے فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل میں کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں اپنی اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے و دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف کے صرف 30 فیصد امیدواروں کی اور 70 فیصد پی ٹی آئی مخالف امیدواروں کی کامیابی پر فتح کے شادیانے بجانے کی بجائے اپنے سر شرم سے جھکانے کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ عوام عمران خان کے جھوٹ اور مکر کو جان گئے ہیں۔
سیاسی مخالفین پر طنز کے نشتر برسانے والے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی احسن اقبال کو جواب دینے کیلئے ٹویٹر کا محاذ سنبھالا اور وفاقی وزیر کی ٹویٹ پر کچھ یوں لکھا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اس سے پہلے فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 31 سال بعد آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہوئے،وفاقی حکومت نے کیا نہیں کیا؟افسران لگائے، پیسہ لگایا اور دباؤ ڈالا گیا مگر یہ ہیں ان انتخابات کے نتائج،تحریک انصاف کا مقابلہ آزاد امیدواروں سے ہوا۔

نواز شریف اور آصف زرداری کا بوجھ اتنا زیادہ ہے کہ دونوں جماعتیں اس بوجھ میں دب چکی ہیں۔ خیال رہے کہ آزاد کشمیر کے 3 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کرکیا گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں 669 نشستوں میں سے 664 نشستوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف 197 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 194 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ مسلم لیگ ن 127 نشستوں پر کامیاب ہوئی جبکہ 121 آزاد امیدوار بھی جیت گئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات