24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کی25 مریض رپورٹ

پیر 5 دسمبر 2022 15:58

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کی25 مریض رپورٹ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کی25 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 9، گوجرانولہ سے 6 ، راولپنڈی سے 5 ،فیصل آباد، شیخوپورہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، رحیم یارخان سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔

(جاری ہے)

رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 18,793 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 45 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔