کراچی ، منشیات فروشی اور غیر قا نو نی اسلحہ و ایمو نیشن رکھنے میں ملوث ملزم گرفتار

پیر 5 دسمبر 2022 17:02

کراچی ، منشیات فروشی اور غیر قا نو نی اسلحہ و ایمو نیشن رکھنے میں ملوث ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) پاکستان رینجرز(سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے مسان چوک کیماڑی سے منشیات فروشی اور غیر قا نو نی اسلحہ و ایمو نیشن رکھنے میں ملوث ملزم شاہ رخ کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز (سندھ) سے پیر کو جاری اعلامیہ کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3عدد 9ایم ایم پسٹل، 2عدد 12بور رائفل، 148عدد راندز،2کلو چرس، 19گرام آ ئس،2عدد کو کین اور 24عدد ایسٹیسی پلز بھی بر آمدکرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم کراچی علا قوں کلفٹن اور ڈیفنس میں منشیات فروخت کر نے میں ملو ث رہاہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن اور منشیات سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔