حکومت کے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت خواجہ سراں کو ہر تین ماہ بعد 7ہزار روپے دئیے جائیں گے،فیصل کریم کنڈی

پیر 5 دسمبر 2022 19:00

حکومت کے بینظیر کفالت پروگرام کے تحت خواجہ سراں کو ہر تین ماہ بعد 7ہزار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2022ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعہ پہلی مرتبہ خواجہ سرائوں کو بینظیر کفالت پروگرام کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بینظیر کفالت کے تحت خواجہ سرائوں کو ہر تین ماہ بعد 7ہزار روپے دئیے جائیں گے،تمام خواجہ سرا بی آئی ایس پی کے لوکل تحصیل دفتر میں اپنی رجسٹریشن کرائیں،پہلے سے رجسٹریشن شدہ خواجہ سرائوں کو اگر یہ رقم نہیں مل رہی تو وہ اپنی اپیل درج کر سکتے ہیں،اپیل پر مطلوبہ معیار کے مطابق اہل خواجہ سراں کو یہ رقم دی جا سکے گی۔

بینظیر کفالت پروگرام میں شامل ہونے کے لیے نادرا میں بطور خواجہ سرا اندراج لازمی ہے۔سہ ماہی قسط کی ادائیگی ڈیٹا کی تصدیق کے بعد بذریعہ بینک کی جائے گی۔ کسی بھی قسم کی مدد کے لیے بی آئی ایس پی کے قریبی دفتر یا ہیلپ لائن 080026477 پر رابطہ کیق جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :