Live Updates

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان ایک اور رابطہ

ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی،بعدازاں فواد چوہدری نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 5 دسمبر 2022 17:36

لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 4دسمبر 2022) پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان ایک اور رابطہ ہوا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے ملاقات کی جس دوران مونس الہیٰ بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔وزیراعلیٰ نے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس پہنچے۔

فواد چوہدری نے پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا۔گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری نے پرویز الٰہی نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ 4 ماہ تک کچھ نہیں ہونے والا۔ میں نے پی ٹی آئی کو کچھ لکھ کر نہیں دیا، لیکن عمران خان صاحب کو زبان دی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جب کہیں گے اسمبلی توڑ دوں گا۔ پرویز الٰہی نے انٹرویو میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں سیاسی سفر خان صاحب کے ساتھ ہے،خان صاحب کی صرف آواز آنی ہے، میں نے کہنا ہے اسمبلیاں ٹوٹ گئیں۔

پرویز الٰہی نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ الیکشن کمشنر عمران خان کے خلاف ہے۔ شریف کہتے ہیں کہ ہم انہیں نا اہل کرادینگے۔ لیکن عمران خان ایسے نہیں جائیں گے، بلکہ پہلے انہیں ڈبوئیں گے۔ پرویزا لٰہی نے کہا کہ ہم نے مخالفین سے کوئی امید وابستہ نہیں رکھی ہوئیں۔ ہم ان سے کوئی امید نہیں رکھنا چاہتے اور نہ ہی اپنا وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں۔

بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنا وقت ڈیلیور کرنے میں صرف کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی طرف جاتے جاتے اللہ نے راستہ تبدیل کروایا اور راستے دکھانے کے لیے اللہ نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ نہ سابق آرمی چیف نے ڈبل گیم کی اور نہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے، اللہ تعالیٰ نے راستہ دکھانے کے لیے باجوہ صاحب کو بھیجا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات