لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 2200 کیمرے خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

پیر 5 دسمبر 2022 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2022ء) لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کے 2200کیمرے خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم یگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔صوبائی دارالحکومت میں سیف سٹی اتھارٹی کے 2200کیمرے میں خراب ہیں۔کیمرے خراب ہونے سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین سال سے پنجاب حکومت سیف سٹی اتھارٹی کے خراب کیمرے ٹھیک نہیں کراسکی۔ہر ماہ پنجاب حکومت کہتی ہے کہ عالمی کمپنی سے کیمروں کی مرمت کا معاہدہ ہونے والا ہے۔لیکن چار سال بعد بھی کیمرے ٹھیک کرنے کیلئے کسی کمپنی سے معاہدہ نہیں ہوسکا۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی فوری طور پر خراب کیمروں کی مرمت کرائے۔